پاکستان کا فاسٹ بولنگ اٹیک دنیا میں بہترین ہے، عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا فاسٹ بولنگ اٹیک دنیا میں بہترین ہے۔
کھاریاں میں موجود لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کی انجری ایسے وقت میں ہوئی جب ان کی ضرورت تھی اور اُن کی موجودگی نتائج کو بدل سکتی تھی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس بلے باز ہیں جو جلد ہی پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ جائے گا۔
خیال رہے کہ آج انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 اپنے نام کرلیا۔ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے گئے مقابلے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 138 رنز کا ہدف دیا، جسے انگلینڈ نے 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔