جو بائیڈن ملاقات کے دوران چینی صدر سے ’ریڈ لائنز‘ طے کرنے کے خواہاں

0

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ چینی ہم منصب شی جن پنگ سے اعلیٰ سطح کی ملاقات کے دوران کشیدہ تعلقات پر ’ریڈ لائن‘ طے کرنے کی کوشش کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ پیر کو انڈونیشیا میں ہونے والے جی20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ان کی ڈیموکریٹک پارٹی کی غیر متوقع کامیابی کے بعد ہونے جا رہی ہے جبکہ ان کی بھاری شکست کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.