ایون فیلڈریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل میں مریم نواز عدالت پیش ہو گئیں
لاہور : ایون فیلڈریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل میں نائب صدر نون لیگ مریم نواز اپنے وکیل عرفان قادر کے ہمراہ عدالت پیش ہو گئیں۔
ایون فیلڈریفرنس میں سزاکیخلاف مریم نوازکی اپیل پر سماعت، درخواست گزار کے وکیل عرفان قادر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کیخلاف کوئی شواہد نہیں، شک کا فائدہ بھی بنتا ہے، ایک بےگناہ کو سزا پوری انسانیت کو سزا دینے کے مترادف ہے، وائٹ کالر کرائم میں ملزم کوجیل بھیجنےکی ضرورت نہیں ہوتی، نیب مریم نواز کی ضمانت منسوخ کر کے جیل بھیجنا چاہتا ہے۔
جسٹس عامرفاروق نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نیب والے تو ہر ملزم کو جیل بھیجنا چاہتے ہیں، آج کل نیب ہر ایک کو پکڑ لیتا ہے اس کیخلاف ثبوت ہوں یا نہیں، اب نیب والے بھی تھانے کی طرح ہی چلتےہیں۔