سکاؤٹس مشکل گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں ، سردار یار محمد رند

0

کوئٹہ : بلوچستان بوائے سکاٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر اور صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ سکاٹس ٹیموں نے جس انداز میں ہرنائی کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھی وہ قابل تحسین ہے. سکاٹس کیجانب سے متاثرہ علاقوں کا سروے اور ضروریات پر منبہ رپورٹ مرتب کرنے کے اقدام سراہتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ سکاٹس اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں. جب تک متاثرین کی مکمل بحالی نہیں ہوگی سکاٹس ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود رہے گی. ہرنائی کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر بلوچستان بوائے سکاٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر و صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ سکاٹس کی ٹیم نے ہرنائی میں زلزلہ متاثرہ علاقوں کا سروے کیا جس کے بعد لوگوں کی ضروریات اور دیگر اشیا ضروریہ پر مبنی رپورٹ مرتب کیا. رپورٹ کی روشنی میں زلزلہ متاثرین مین امدادی سامان تقسیم کیا.اس موقع پر صوبائی کمشنر بوائے سکاٹس ایسوسی ایشن سردار یار محمد رند نے متاثرین کو تقین دلاتے ہوئے کہاکہ بلوچستان بوائے سکاٹس ایسوسی ایشن مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے اور جب تک ممکن ہو سکاٹس ٹیمیں یہی پر قیام کرکے متاثرین کی ہرممکن مدد و خدمت کرتے رہیں گے. انہوں کہا کہ روز اول سے سکاٹس کی ڈسٹرکٹ ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود ہے اور متاثرین اور امدادی ٹیموں کی مدد میں مصروف عمل ہے.بلوچستان بوائے سکاٹس کی صوبائی ہیڈ کوارٹر میں ایمرجنسی کوارڈی نیشن سیل بھی تیار کیا گیا ہے جہاں صورتحال کی مانیٹنگ کی جارہی اور سکاٹس ٹیموں کی جانب سے رپورٹ ہونیوالے سروے کی روشنی ضروریات کا جایزہ بھی لیا جارہا ہے اور ضروریات کے مطابق امدادی سامان کی پیکیجز تیار کئے جاتے ہیں. سکاٹس ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود رہے گی اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہی گے. جبکہ سکاٹس ٹیمیں کوئٹہ میں بھی الرٹ ہے جبکہ زلزلے والے دن ہی کوئٹہ کے ہسپتالوں اور ٹراما سینٹر میں بھی موجود رہی. سکاٹس ٹیمیں ہسپتالوں میں زخمیوں کے ساتھ موجود ہے اور ان ضروریات کو پوری کرنے میں متاثرین اور میڈیکل ٹیموں کی مدد کررہے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.