فرنچ اوپن:باربورا کرائیچیکوا ویمنز سنگلز ٹرافی پر قابض

0

پیرس ( سپورٹس ڈیسک ) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کے ویمنز سنگلز فائنل میں ان سیڈ جمہوریہ چیک کی پلیئر باربورا کرائیچیکوا نے نمبر 31 سیڈ روسی حریف اناستاسیا پیولی چینکوا کو چھ،ایک،دو،چھ اور چھ،چار سے مات دے کر ٹرافی پر قبضہ کر لیا جو 25سالہ پلیئر کی اولین گرینڈ سلام جبکہ اہم ٹورنامنٹس میں پانچویں ٹائٹل کامیابی ہے ۔ان سے قبل حنا مینڈلیکووا نے چیکوسلواکیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے 1981ء میں سوزانے لینگلین کپ جیتا تھا۔وہ گزشتہ پانچ سال میں تیسری ان سیڈ پلیئرثابت ہوئیں جنہوں نے رولینڈ گیروس پر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ آج وہ گیارہ سال قبل میری پیئرس کا قائم کردہ ریکارڈ برابر کرنے والی اولین خاتون پلیئر بننے کی کوشش کریں گی جنہوں نے ایک ٹورنامنٹ کے دوران سنگلز اور ڈبلز کی ٹرافیاں جیتنے کا اعزاز پایا تھا۔مینز سنگلز کا فائنل آج یونان کے سٹیفانوس سٹسیپاس اور ٹاپ سیڈ سربیا کے نووک جوکووچ کے درمیان کھیلا جائے گا جنہوں نے نمبر تین سیڈ سپینش حریف رافیل نڈال کو دوسرے سیمی فائنل میں تین،چھ،چھ،تین،سات،چھ اور چھ،دو سے ٹھکانے لگا دیا۔مینز ڈبلز کی ٹرافی فرنچ جوڑی نکولس ماہوٹ اور پائرے ہیوز ہربرٹ نے جیتی جنہوں نے قازقستان کے الیگزینڈر ببلک اور آندرے گولوبیف کو چار،چھ،سات،چھ اور چھ،چار سے زیر کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.