7امیر ممالک کا چین کے مقابلے میں اپنا سرمایا کاری منصوبہ

0

لندن  : 7 امیر ممالک نے چین کے مقابلے میں اپنا سرمایہ کاری منصوبہ تیار کر لیا ۔جی سیون رہنماؤں نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام سے نمٹنے کیلئے غریب ملکوں میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کے متبادل منصوبے پر اتفا ق کر لیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا کا تجویز کردہ ’’بلڈ بیک بیٹر ورلڈ ‘‘منصوبے پر اتفاق چین کیساتھ سٹریٹجک مسابقت کے تناظر میں کیا گیا ، اس ’’تھری بی ڈبلیو ‘‘منصوبے کے تحت کم اور متوسط آمدنی والے ملکوں کی انفراسٹرکچر کی تعمیر میں مدد کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ، جوکہ اقدار پر مبنی شفاف پارٹنر شپ کی بنیاد پر ہوں گے ۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق جی سیون ملکوں کے اس منصوبے کا دائرہ کار بھی عالمی سطح کا ہو گا اور عالمی وباسے پیدا صورتحال کے باعث ترقی پذیر دنیا کو انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے 400 کھرب ڈالر سے زائد کی ضرورت پڑے گی، تھری بی ڈبلیو منصوبے کے تحت جی سیون ممالک مل کر آئندہ چند سالوں میں کم اور متوسط آمدنی والے ملکوں میں سینکڑوں ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے ، جس میں ماحولیات، لیبر کے تحفظ ، شفافیت اور کرپشن کے خلاف اقدامات پر خصوصی زور دیا جائیگا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق تھری بی ڈبلیو منصوبے کی تفصیلات جی سیون اجلاس کے حتمی اعلامیہ میں جاری کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.