جریمی نے ابھی نندن کو ایک بار پھر ٹرول کردیا

0

نیو یارک (آن لائن) جنریمی نے ابھی نندن کو ایک بار پھر ٹرول کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف امریکی کامیڈین جریمی میکلن بھارت کو ٹرول کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے بلکہ حتی الامکان کوشش کرتے ہیں کہ پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا میں روشناس کروایا جاسکے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جریمی نے ابھی نندن کے ہمراہ ایک فوٹو شاپڈ تصویر شیئر کی جس میں یہ بھی لکھا کہ گھر پر رہیں محفوظ رہیں گے۔جریمی کی جانب سے شیئر کی گئی طنز و مزاح سے بھرپور تصویر پاکستانی صارفین کو تو خوب بھائی لیکن بھارتیوں نیاس تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے اخلاقی پسماندگی کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ایک اور ٹوئٹ میں جریمی نے بتایا کہ مجھے بھارتی میسجز کر کے بتارہے ہیں کہ ابھی نندن ہیرو ہے، تو میرا ان تمام میسج کرنے والوں کو یہ کہنا ہے کہ بلاشبہ ابھی نندن ہیرو ہے تب ہی تو میں نے ونگ کمانڈر کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔’بیٹی کیلئے پاکستان کا ٹاپ ایجنٹ کبوتر چھوڑ ا?یا ہوں‘جریمی نے ایک ڈائیریکٹ میسج کا اسکرین شاٹ بھی شئیر کیا جس میں امیت کمار نامی صارف انہیں دہشت گرد کہہ رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.