این ڈی ایم اے اتھارٹی ناکام، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کریں : اسلام آباد ہائیکورٹ

0

اسلام آباد :  اسلام آباد ہائیکورٹ نے سانحہ مری پر وزیراعظم کو آئندہ ہفتے اجلاس بلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے کمیشن کا اجلاس بلائیں اور ذمہ داروں کا فیصلہ کریں۔ عدالت نے این ڈی ایم اے کو 21 جنوری تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سانحہ مری کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ این ڈی ایم اے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ سانحہ مری کا ذمہ دار کون ہے ؟ قانون میں این ڈی ایم اے کسی سانحے سے نمٹنے اور رسپانس کا ذمہ دار ہے ؟ سانحہ مری میں ہلاکتوں کے سب ذمہ دار ہیں، اموات کے آپ ذمہ دار ہیں، چاہتے ہیں عدالت فیصلہ دے، اس قانون میں جتنے لوگ ہیں وہ سب اور پوری ریاست ذمہ دار ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا این ڈی ایم اے کمیشن میں کون شامل ہے، آج تک کتنے اجلاس ہوئے ؟ جس پر مممبر نے کہا کہ این ڈی ایم اے کمیشن کے 12 سال میں صرف 2 اجلاس ہوئے، کمیشن میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر بھی شامل ہیں۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ کیا کبھی کسی ممبر نے کمیشن کا اجلاس بلانے کا کہا ؟ کسی بھی سانحے سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے قانون موجود ہے، قانون کے باوجود این ڈی ایم اے نے عمل نہیں کیا اور ناکام ہوئی؟ تقریریں سب کرتے ہیں قانون پر عمل نہیں ہوتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.