حکومت کا آج منی بجٹ قومی اسمبلی سے پاس کرانے کا امکان ، حکمت عملی طے

0

اسلام آباد : حکومت کا آج منی بجٹ قومی اسمبلی سے پاس کرانے کا امکان ہے۔ تحریک انصاف نے حکمت عملی طے کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے عشائیے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین جبکہ وزیراعلیٰ محمود خان کے عشائیے میں خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ عشایئے میں اسپیکر اسد قیصر اور وفاقی وزراء سمیت اراکین نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی جانب سے تمام ارکان کو آج پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان خود بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں گے۔ قومی اسمبلی میں فنانس بل کی منظوری سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو گا، جس میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج کے خلاف حکومتی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.