افغان حکومت نے پاکستانی ادویات کی درآمد پر پابندی لگا دی
کوئٹہ | 12 نومبر 2025
افغان نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے ہدایت جاری کی ہے کہ پاکستان سے ادویات اور خوراک کی درآمد تین ماہ میں بند کر دی جائے۔
انہوں نے پاکستانی مصنوعات کے معیار اور سیاسی خطرات کو جواز بناتے ہوئے کہا کہ تاجر متبادل تجارتی راستے تلاش کریں۔
افغان حکومت نے اسلام آباد سے “تحریری ضمانت” کا مطالبہ کیا ہے کہ تجارتی راستے کسی سیاسی وجہ سے بند نہیں کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان اب ایران اور وسط ایشیائی ممالک کے راستے متبادل سپلائی چین پر غور کر رہا ہے۔
Comments are closed.