سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورۂ پاکستان ملتوی، رپورٹ

0

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورۂ پاکستان ملتوی کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جی 20 سمٹ کے باعث محمد بن سلمان کے دورے کا شیڈول تبدیل کیا جائے گا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو 21 نومبر کو پاکستان کے دورے پر آنا تھا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول تھیں۔ سعودی وفد میں کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کچھ وقت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے، جی 20 سمٹ کے باعث اب ان کا دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزیراعظم محمد بن سلمان اور ان کے وفد کے دورے کی نئی تاریخ کے تعین کیلئے ہوم ورک جاری ہے۔

حافظ طاہر اشرفی نے تصدیق کی ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کو پاکستان و دیگر ممالک کا دورہ کرنا تھا تاہم انہوں نے پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.