آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر آئین مشاورت کی اجازت نہیں دیتا، صدر

0

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر آئین مشاورت کی اجازت نہیں دیتا۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اداروں کے درمیان جو تناؤ پیدا ہوا میں اُن غلط فہمیوں کو دور کرتا ہوں اور اس کی کوشش بھی کررہا ہوں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مذاکرات پس پردہ ہو رہے ہیں جب کامیاب ہو جائیں تو اس پر بات کی جائے گی۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ رضا ربانی نے بھی ماضی میں اٹھارویں ترمیم کے لیے بڑا کام کیا لیکن وہ اس معاملے کو تب عوام کے سامنے لائے جب اس پر رائے عامہ ہموار کرلی تھی۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے بات چیت ہوئی اور اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت چل رہی ہے، آئین کے مطابق ہی معاملات کو حل کر رہا ہوں کوئی غلط کام نہیں کررہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.