اہم خبریںبلوچستان

جھالاوان میڈیکل کالج منصوبہ ختم کرنے کی اجازت نہیں دینگے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے واضح کیاہے کہ جھالاوان میڈیکل کالج کے پروجیکٹ کو ختم کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، موجودہ سلیکٹڈ صوبائی حکومت جھالاوان میڈیکل کالج سمیت ڈاکٹر مالک بلوچ کی دور کے منظور شدہ اہم پروجیکٹس لورالائی میڈیکل کالج،لورالائی یونیورسٹی،ڈینٹل میڈیکل کالج،کارڈیئک ہسپتال،کینسر ہسپتال جیسے اہم پروجیکٹس کو ختم کرنے پہ تلی ہوئی ہے جو اہل بلوچستان کے ساتھ سنگین زیادتی ہوگی، جھالاوان میڈیکل کالج کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو جون 2018ء میں ٹرانسفر کرنے کے بعد تا حال پروجیکٹ ڈائریکٹر تعینات نہیں کی گئی ہے جبکہ پروجیکٹ کا پی سی ون ڈرائنگ ڈیزائن ماسٹر پلان 2018ء میں منظور ہوکر ٹینڈر ہوچکا ہے، پانچ سو ایکڑ پر چاردیواری بھی تیارہے،پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ٹرانسفر کے بعد پروجیکٹ پہ کام رک گیا ہے جبکہ پروجیکٹ کے لیئے مختص خطیر رقم بھی پروجیکٹ ڈائریکٹر نہ ہونے کے باعث لیپس ہوتا رہاہے، ترجمان نے واضح کیا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے جون 2018ء کے واضح احکامات ہیں کہ ایک مہینے کے اندر پروجیکٹ ڈائریکٹر جھالاوان میڈیکل کالج کے پوسٹ پر تعیناتی کی جائے لیکن حکومت ہائی کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑا کر پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی میں تاحال لیت و لعل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4مارچ کو جھالاوان میڈیکل کالج کے پروجیکٹ کو ختم کرنے کا عوام دشمن حکم نامہ جاری کرچکا ہے جس کا خمیازہ سلیکٹڈ حکومت کو بھگتنا پڑے گا، پارٹی ترجمان نے واضع کی ہے کہ جھالاوان میڈیکل کالج کے اہم منصوبے کو ختم کرنے کے بجائے فی الفور پروجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کرکے ٹھیکیداروں کو کام کرنے کی اجازت دی جائے بصورت دیگر صوبہ بھر میں تحریک شروع کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button