مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست، بینچ تشکیل
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ کےحصول کیلئے درخواست پر سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔
جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ 3 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
3 رکنی بینچ مریم نواز کی متفرق درخواست پر 14 ستمبر کو سماعت کرے گا۔