
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومت نوجوانوں کے لئے تمام تر مشبت سرگرمیوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ جمعرات کو او آئی سی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومت نوجوانوں کے لئے تمام تر مشبت سرگرمیوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے انتہائی مشکل حالات سے گزر چکا ہے،انتہا پسندی کے لئے کا پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ امید رکھتا ہوں ایسے تقاریب کا اہتمام ملک بھر سمیت دنیا میں انتہا پسندی کا خاتمہ کرے گی۔


