سازش کے ذریعے کراچی کی آبادی کم دکھائی گئی : کنور نوید جمیل

0

کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ سازش کے ذریعے کراچی کی آبادی کم دکھائی گئی، متنازع بلدیاتی قانون کوعدالت میں چیلنج کریں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ کراچی پیپلز پارٹی کے دور میں محرومیوں کا شکار رہا۔ یہ جماعت شہریوں کے دلی جیتے کی بجائے سازش کرتی ہے۔ پیپلزپارٹی نے کراچی پر قبضے کی کوشش کی۔ سندھ حکومت نے حلقہ بندیاں سیاسی مفادات کیلئے کیں۔ ہم ہرسطح پر نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کوروکیں گے، کہیں کم آبادی کو ٹاؤن، کہیں زیادہ آبادی کو یوسی بنا دیا گیا۔ سازش کے ذریعے کراچی کی آبادی کم دکھائی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.