حریم شاہ نے نگراں وزیر خارجہ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
لاہور: ملک میں نگراں سیٹ اپ لانے کی تیاریاں ہورہی ہیں اور نامور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی نگراں سیٹ اپ میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ اگر انہیں صرف 6 ماہ کے لیے پاکستان کی نگراں وزیر خارجہ بنا دیا گیا تو وہ پاکستان کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دیں گی۔
سوشل میڈیا میں ٹک ٹاکر کی پوسٹ پر جہاں مزاحیہ کمنٹ کیے جارہے ہیں وہی کچھ لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔
بعض صارفین نے حریم شاہ نے پوچھا کہ ملک کا وزیر خارجہ بننے کیلئے ان کی کوالیفکیشن کیا ہے اور کیا وہ اس عہدے کی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔