اہم خبریںپاکستان

صدر مسلم لیگ(ن) شہبازشریف نے نوازشریف کی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کیلئے اسلام آ با د ہا ئیکو رٹ سے رجوع کرلیا، تفصیلات کے مطا بق جمعرات کے روز میاں شہبازشریف کی جانب سے اپنے بڑے بھائی نوازشریف کی رہائی کیلئے عدا لت میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مئو قف اپنایا گیا ہے کہ نواز شریف کی صحت شدید خراب ہے، وہ متعدد بیماریوں کی وجہ سے بہت تکلیف میں ہیں لہذا انہیں پاکستان یا بیرون ملک علاج کی اجازت دی جائے،درخواست میں نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سنائی گئی سزا بھی معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button