کالے شیشوں والی گاڑی مالکان اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں سمیت کسی کو رعایت نہیں دی جائے، بلوچستان ہائی کورٹ

0

کو ئٹہ :  بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس جناب جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے ریما رکس دئیے ہیں کہ ہم ہوں یا کو ئی اور قانون سے کو ئی با لا تر نہیں،کا لے شیشوں والی گاڑی ما لکان،ہوا ئی فا ئرنگ، غیر نمو نہ نمبر پلیٹس استعما ل کر نے والے افراد و دیگر کو رعایت نہ دی جائے، آئی جی پولیس و دیگر پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس جتنا جلد ممکن ہوسکے منعقد کیا جائے تاکہ نجی چوکیوں، ملیشیاء، کالے شیشوں، ہوائی فائرنگ، فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے قانون شکن عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے۔ گزشتہ روز وفاقی حکومت،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن و بلوچستان حکومت و ضلعی انتظامیہ کے خلاف ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان سید نذیر آغا کی جانب سے دائر آئینی درخواست کی سماعت کے دورا ن آئی جی پولیس محمد طاہر رائے، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ محمد یوسف، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بلال جمالی، جواد طارق، کلکٹر کسٹم عرفان جاوید، ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محبوب حسن، ڈپٹی اٹارنی جنرل سید اقبال شاہ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگ زیب بادینی، سٹاف آفیسر وزیرداخلہ بلوچستان شہباز حسین، پرائیویٹ سیکرٹری ہوم منسٹر محمد عمر، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قاضی محمد، سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شہک بلوچ، اے آئی جی لیگل نوشاد یونس، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ احمد محئی الدین، ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ گل سعید آفریدی، ایس پی ٹریفک جاوید احمد و دیگر پیش ہوئے۔ سماعت شروع ہوئی تو ایڈووکیٹ جنرل نے 26مئی 2021کے عدالتی حکم کی روشنی میں پیش رفت رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا تھا کہ کالے شیشوں، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، ہوائی فائرنگ کرنے والوں، اسلحہ راہداری اور کالے شیشوں کی اجازت نامے اور دیگر سے متعلق متعلقہ حکام کی جانب سے بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں، گزشتہ سماعت کے دوران درخواست گزار نے بتایا تھا کہ کلاشنکوف، ایس ایم جیز اور دیگر اسلحہ کی راہداریاں جاری کی گئی ہیں بلکہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی استعمال کی جارہی ہیں جس سے عام عوام میں خوف اور عدم تحفظ کا احساس پیدا ہورہا ہے جس پر بینچ نے پر ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان سے وضاحت طلب کی تھی جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ کالے شیشوں اور اسلحہ کی راہداری کے اجراء کے لئے کوئی قانون نہیں اور نہ ہی سیکرٹری ہوم اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے اس قسم کے غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کالے شیشوں کا استعمال غیر قانونی ہے ایسے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.