کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی:امریکہ کی ترکی سے مذاکرات کی تصدیق

0 8

واشنگٹن  :  پینٹاگان کے چیف ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ترکی اور امریکہ کے درمیان امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد کابل میں حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سکیورٹی سے متعلق ابتدائی گفتگو ہوئی،بریفنگ کے دوران جان کربی سے ترک وزیر دفاع ہلوسی اکار کے حالیہ بیان سے متعلق پوچھا گیا، جس میں ترک وزیر دفاع نے کہا تھا کہ اگر ضروری شرائط کو پورا کرلیا جائے تو ترکی ایئرپورٹ کوسکیورٹی فراہم کرسکتا ہے ،سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماری ترک قیادت سے اس منصوبے پر بات چیت ہورہی ہے ،انکا کہنا تھا کہ یقینی طور پر یہ فیصلہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے کرنا ہے اور ہم اسکی قدر کرتے ہیں۔ کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سکیورٹی نہ صرف امریکہ بلکہ دیگر ممالک کیلئے بھی ضروری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.