حلیم صادق کی وائس چانسلر چاکر خان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ کی عیادت۔۔

0 93

پروفیسر حلیم صادق
کی وائس چانسلر
چاکر خان یونیورسٹی
پروفیسر ڈاکٹر
ممتاز بلوچ کی عیادتکوئٹہ (پ ر) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق سمالزئی نے سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں چاکر خان یونیورسٹی سبی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ کی عیادت کی۔ واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے ہیں، وہ اس وقت سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سنٹر میں زیر علاج ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق سمالزئی نے اسپتال میں موجود طبی عملے سے ان کی صحت اور علاج سے متعلق تفصیلات حاصل کیں اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر ممتاز بلوچ ایک نہایت قابل، باکردار اور محب وطن علمی شخصیت ہیں جنہوں نے بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی علمی قیادت نہ صرف چاکر خان یونیورسٹی بلکہ پورے تعلیمی حلقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔

انہوں نے حکومت بلوچستان اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا کہ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور انہیں ہر ممکن طبی سہولیات فوری طور پر فراہم کی جائیں تاکہ وہ جلد صحتیاب ہو کر دوبارہ اپنی علمی و انتظامی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.