میانمار،مظاہرے جاری کریک ڈائون،درجنوں ہلاکتیں
ینگون : فوجی کریک ڈائون کے دوران درجنوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق باگو شہر میں فائرنگ سے 80 افراد ہلاک ہوئے ،عینی شاہدین کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کے خلاف بھاری ہتھیار استعمال کیے گئے ، درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ۔خیال رہے کہ میانمار میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مرنے والوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر چکی ہے ۔