اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کی کامیابی ٹریبونل میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

0

متحدہ اپوزیشن نے چیئرمین سینٹ کی کامیابی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں شکست کے بعد حکومت کی جیت کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں میں اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے فرزند قاسم گیلانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ایک ووٹ سے جیتے ہیں، ہم اس فیصلے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں جائیں گے کیوں کہ انہوں نے یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹ مسترد کیے، انہیں پتہ تھا ہم ہار گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ حقیقت میں آج یوسف رضا گیلانی کی جیت ہوئی، ہمارے آٹھ ووٹوں کو غلط مسترد کیا گیا، رولز میں کہیں نہیں لکھا کہ امیداوار کے سامنے والے خانے میں ووٹ کی مہر لگانی ہے، آج کے الیکشن سے ثابت ہوا کہ تمام جماعتوں کے اراکین اپنی قیادت اعتماد کرتے ہیں۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ قانون کہتا ہے کہ نام کے اوپر لگائی گئی ووٹ ٹھیک ہے، ہم یہ ڈاکہ نہیں ہونے دیں گے اور فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ جائیں گے اور ہم تحریک عدم اعتماد بھی لا سکتے ہیں، ہمیں یقین ہے کسی نے دھوکہ نہیں دیا، ہم ایک ووٹ سے جیتے ہیں۔

واضح رہے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کرکے دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں جب کہ اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے اور ان کے 7 ووٹ مسترد کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.