کیمرے ملنے سے سینیٹ الیکشن کے عمل پر داغ لگ چکا، بلاول بھٹو

0

 اسلام آباد:  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی کی وجہ سے ایوان کے وقار میں کمی آئی انہیں رکنیت سے مستعفی ہوجانا چاہئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کی وجہ سے ایوان کے وقار میں کمی آئی،  ان کے پاس مستعفی ہونے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، انہیں خود ہی مستعفی ہوجانا چاہئے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے عمل پر داغ لگ چکا ہے، ہمیں اس کا حل نکالنا ہوگا، ہم نے تحقیقات کیلئے سیکیورٹی انچارج کو درخواست دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.