سلمان خان کی سابقہ پاکستانی نژاد دوست کا ریپ کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف
واشنگٹن: سلمان خان کی سابقہ پاکستانی نژاد امریکی دوست سومی علی نے ریپ کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں سلمان خان کی سابقہ دوست سومی علی کا کہنا تھا کہ بچپن میں جب ہم پاکستان میں رہتے تھے تو سرونٹ کوارٹر میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا، میں نے والدین کو جب بتایا تو انہوں نے کارروائی ضرور کی لیکن مجھے خاموش رہنے کا کہا، میں ہمیشہ سوچا کرتی تھی کہ شاید میں نے ہی کچھ غلط کیا اسی وجہ سے مجھے خاموش رہنے کا کہا گیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ 9 سال اور 14 سال کی عمر میں مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تاہم 3 سال قبل میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعات سے پردہ اٹھایا اور بولنا شروع کیا کیوں کہ مجھے لگتا تھا کہ نہ بول کر میں منافقت کررہی ہوں۔
واضح رہے کہ سومی علی پاکستان میں پیدا ہوئیں تاہم بعد میں امریکا میں رہائش اختیار کرلی جب کہ 90 کی دہائی میں انہوں نے بالی ووڈ میں کام بھی کیا، اس دوران سومی علی بھارتی اداکار سلمان خان کے انتہائی قریب سمجھی جاتی تھیں۔