مراکش کا اسرائیل کو تسلیم کرنا تاریخی کامیابی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مراکش کا اسرائیل کو تسلیم کرنا تاریخی کامیابی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ایک اور تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے، مارے دوست اسرائیل اور موروکو سفارتی تعلقات کیلئے رضامند ہوگئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع بھی دی ہے کہ امریکا نے اس کے جواب میں مغربی صحرائے صحارا پر مراکش کی خودمختاری تسلیم کر لی ہے۔
خیال رہے کہ مراکش اور اسرائیل تعلقات استوار کرنے پر رضامند ہوگئے، مراکش اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے والا چوتھا ملک ہوگا۔
مراکش سے پہلے متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کئے تھے۔