گورنر پنجاب سے رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، وینٹی لیٹرزکاعطیہ
لاہور/ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں وینٹی لیٹرزکاعطیہ تاریخی اقدام ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے وفدنے ملاقات کی ہے۔وفدمیں شاہ جہاں ملک،پیرناظم شاہ اورگوہراعجازسمیت دیگرشامل ہیں۔رائس ایکسپوٹر نیگورنر پنجاب کو آٹھ وینٹی لیٹرز اور ایک سو پچاس ٹن چاول کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وینٹی لیٹرزکاعطیہ تاریخی اقدام ہے۔شاہ جہان ملک نے کہا کہ رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کورونا کیخلاف جنگ میں گور نر پنجاب کیساتھ ہے۔