سب سے پہلے میرا اور عمران خان کا ٹوئٹر اکاونٹ تصدیق شدہ ہوا، وینا ملک
کراچی / سوشل میڈیا پر ایکٹو اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں میں سب سے پہلے عمران خان اور ان کا ٹوئٹر اکاونٹ تصدیق شدہ ہوا تھا۔ گزشتہ روز اداکارہ وینا ملک نے مائیکرہ بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کے تصدیق شدہ ہونے کے والے سے ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستانیوں میں سب سے پہلے میرا اور عمران خان کا اکانٹ ویریفائیڈ ہوا تھا جس میں تقریبا 3 ملین فالورز تھے پھر وہ اکانٹ ہیک ہوگیا جسے میں نے خود بند کروا دیا اور یہ بنایا لیکن استعمال نہیں کیا چند مہینے ایکٹیو ہونے پر پھر 7 لاکھ فالورز ہورہے ہیں آپ سب کے پیار کا شکریہ۔