ارمینہ خان کا کورونا کے علاج میںمصروف ڈاکٹروں کو خراج تحسین

0

کراچی (آئی این پی )معروف اداکارہ ارمینہ خان نے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کورونا وائرس سے نبرد آزما ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ اس تصویر کو دیکھ کر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ارمینہ خان نے مزید لکھا کہ ان کو گھر میں ازخود تنہائی اختیار کئے 20 دن ہوگئے ہیں۔ وہ نہیں جانتیں کہ باہر دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ارمینہ خان نے اپنے پیغا م میں یہ بھی لکھا کہ گھروں پر رہ کر زندگیاں بچائی جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.