خانیوال میں وکیل کی بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل
خانیوال: ضلع کچہری میں پیشی پر آئے بزرگ شہری محمد شفیع کو قیصر جاوید ایڈووکیٹ نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق خانیوال کی ضلع کچہری میں پیشی پر آئے بزرگ شہری محمد شفیع کو قیصر جاوید ایڈووکیٹ نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس کی ویڈیو بھی ملزم نے خود وائرل کردی۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بزرگ شہری زمین پر بیٹھ کر وکیل سے معافیاں مانگتا رہا، لیکن طاقت کے نشے میں مست قیصر جاوید ایڈووکیٹ نے ایک نہ سنی اور بزرگ شہری محمد شفیع پر لاتوں اور تھپڑوں کی بارش کرتا رہا، تاہم اس دوران ایک شخص نے وکیل کو روکنے کی کوشش بھی کی۔ دوسری جانب پولیس نے اب تک وکیل قیصر جاوید کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی