امریکا نے پاکستان کو ترکی سے گن شپ ہیلی کاپٹرز کی فراہمی رکوادی

0

 انقرہ:  امریکا نے پاکستان کو ترکی کی جانب سے گن شپ ہیلی کاپٹر کی فراہمی سے رکوا دی۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر طیب اردگان کے ترجمان نے ابراہیم کالن نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ امریکا نے ترکی کی جانب سے پاکستان کو 30 گن شپ ہیلی کاپٹرز کی فراہمی رکوادی ہے جس کے بعد امکان ہے کہ پاکستان یہ گن شپ ہیلی کاپٹرز چین سے خریدے گا۔

گن شپ ہیلی کاپٹر ATAKT-129 دو انجنز پر مشتمل کسی بھی موسم میں حملے کی صلاحیت رکھتا ہے جس میں امریکی انجن لگے ہوتے ہیں تاہم امریکا نے ترک کمپنی کو انجن کی فراہمی کے لیے لائسنس دینے سے انکار کردیا ہے، ترج صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا انجن کی فراہمی روک کر اپنے مفادات کو نقصان پہنچارہا ہے۔

واضح رہے کہ اگست 2018 میں ترکی اور پاکستان کے درمیان 30 گن شپ ہیلی کاپٹرز کی خریداری کے لیے 1.5 بلین ڈالرز کا معاہدہ ہوا تھا تاہم امریکا کی جانب سے ترک کمپنی کو لائسنس کی فراہمی روکے جانے پر یہ معاملہ التوا کا شکار ہوگیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.