شمالی کوریا کا 6 روز کے دوران بیلسٹک میزائل کا دوسرا تجربہ

0

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا ، امریکہ کو مسلسل چیلنج دینے والی کم جونگ حکومت کا 6 روز میں یہ دوسرا میزائل تجربہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے فوجی حکام نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کی جبکہ جاپان کے کوسٹ گارڈز کی جانب سے بھی بیلسٹک میزائل فائر کرنے کی اطلاع پر مہر تصدیق ثبت کی گئی ہے۔ شمالی کوریا نے زمین سے مشرقی سمندر کی جانب میزائل کا تجربہ کیا، 6 روز قبل بھی ایک بیلسٹک میزائل لانچ کیا گیا تھا۔

جزیرہ نما شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان مسلسل امریکہ کو چیلنج دے رہے ہیں، امریکہ کا موقف ہے کہ شمالی کوریا عالمی امن کیلئے خطرات کا سبب بن رہا ہے جبکہ شمالی کوریا میزائل تجربات کو کسی دوسرے ملک کیلئے خطرے کی بجائے اپنے دفاع کیلئے ضروری قرار دیتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.