تمام گروپوں پر مشتمل اسلامی افغان حکومت کے حامی:ایران
تہران : ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے تہران میں ملا برادر کی سربراہی میں طالبان وفد سے ملاقات کی ،وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ تمام سیاسی قوتوں پر مشتمل اسلامی افغان حکومت کے حامی ہیں،انہوں نے طالبان، حکومت اور دیگر افغان گروپوں کے مابین مذاکرات میں آسانی پیدا کرنے کے لئے ایران کی آمادگی کابھی اعلان کیا۔ امید ہے افغانستان میں قابضین کا بہانہ جلد سے جلد ختم ہوجائے گا۔انہوں نے افغانستان میں تمام نسلی گروہوں اور سیاسی گروہوں کی موجودگی کے ساتھ ایک جامع حکومت کی تشکیل کی تجویز پر اطمینان کا اظہار کیا۔