شائقین خواتین کو روتا ہوا دیکھنا پسند کرتے ہیں:مایا علی
اسلام آباد : انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری میں ایک ٹرینڈ چل پڑا ہے کہ خواتین کو مظلوم اور روتا ہوا دکھانا ہے ۔ انہوں نے یہ دیکھا ہے کہ عام زندگی میں خواتین ویسی نہیں ہیں جیسا کہ ڈراموں میں دکھائی جاتی ہیں۔ حقیقی زندگی میں خواتین بہت مضبوط ہوتی ہے اور ان کیلئے اس کی مثال ان کی والدہ ہیں جو کہ ان کیلئے رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ڈراموں میں خواتین کے معاشرے میں اصل کردار کو دکھایا جائے لیکن افسوس کہ جس ڈرامے میں خواتین کو روتا ہو ا نہ دکھایا جائے وہ ڈرامہ پسند ہی نہیں کیا جاتا۔