شوبز
کورونا نے ہلچل نہیں تباہی مچائی ہے : یشمہ گل

کراچی (سٹاف رپورٹر ) اس نے ہلچل نہیں تباہی مچائی ہے ۔اب تک لاکھوں افراد اس وباکاشکارہوچکے ہیں۔جہاں تک میر ا تعلق ہے میرا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔پہلے میں نے سوچا تھا کہ میں اپنے کورونا ٹیسٹ کے بارے میں کسی کو نہیں بتاؤں گی لیکن بعد میں مجھے احساس ہوا کہ نہیں یہ غلط ہے ، ہمیں سب کو اِس بیماری کے بارے میں بتانا ہے تاکہ ہم اس عالمی وبا سے لڑسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔



