سوئی سدرن گیس کمپنی نے بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کو نظر اندازکردیا

0

کوئٹہ(ویب ڈیسک )سوئی سدرن گیس کمپنی نے بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کو نظر اندازکردیا، صارفین کو بغیر ذکرکئے اضافی چارجزکے ساتھ بلیں ارسال کرناشروع کردیاجس سے صارفین میں تشویش کی لہردوڑگئی ۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے بلنگ منیجر و دیگرحکام نے بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے صارفین کو گیس کے بلوں میں اضافی چارجر بھیجنا شروع کردیا جس کی وجہ سے صارفین مالی مشکلات سے دوچارہوگئے ہیں

۔صارفین نے بتایا کہ گزشتہ اور رواں ماہ گیس کے بلوں میں استعمال شدھ یونٹس کے بل کے ساتھ ہزاروں روپے کا اضافی رقم بھی شامل کیاگیا ہے سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے صارفین کو بتایاگیا کہ یہ سلومیٹرچارجزہیں جبکہ بل میں اس کاکہیں بھی زکرموجودنہیں ہے۔

اس ضمن میںرابطہ کرنے پرسوئی گیس حکام کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیاگیاستم ظریفی کی بات تویہ ہے کہ کمپنی حکام نے بل تصحیح کرنے سے بھی انکارکردیاجس سے صارفین میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے۔عدالت عالیہ بلوچستان نے سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کوسلومیٹرچارجزکے نام پراضافی بلیں ارسال کرنے سے منع کردیاتھا مگرسوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے چالاکی سے گیس کے ماہانہ بلوں میں اضافی رقم شامل کیاہے جوناانصافی کے مترادف ہے، صارفین نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور وزیراعلی بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوئی گیس کمپنی حکام کی من مانیوں کا نوٹس لیتے ہوئے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.