بین الاقوامی

وزیر اعظم کا دورہ: سری لنکن مسلمانوں کا کورونا میتوں کو جلانے کی پالیسی کےخلاف احتجاج

وزیر اعظم عمران خان سرکاری دورے پر سری لنکا میں موجود ہیں جہاں اقلیتی مسلمان برادری کے افراد نے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی میتوں کو جبراً جلانے کی پالیسی کے خلاف مظاہرہ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق دارالحکومت کولمبو میں درجنوں مسلمانوں نے علامتی جنازوں اور تابوت اٹھا کر مظاہرہ کیا اور مسلمانوں کی میتیں جلانے کا سلسلہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی سری لنکا آمد کے موقع پر مظاہرے کی بڑی وجہ دو ہفتے قبل دیا گیا ان کا وہ بیان تھا جس میں انہوں نے مسلم اقلیت کے مطالبے کے حق میں بات کی تھی۔

10 فروری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں عمران خان نے سری لنکا کے ہم منصب مہندا راجا پاکسا کے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین کی اجازت دینے کے اعلان کا خیر مقدم کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button