فیصل آباد سے ٹائیگر فورس کے 2 جعلی رکن گرفتار

0

فیصل آباد : پولیس نے ٹائیگر فورس کے 2 جعلی ممبران کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں 2 افراد خود کو ٹائیگر فورس کا رکن ظاہر کرکے لوگوں سے شناختی کارڈ جمع کررہے تھے جس کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے لوگوں سے حاصل کیے گئے شناختی کارڈز برآمد کر لیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.