احساس پروگرام میں بھگدڑ مچنے سے بزرگ خاتون جاں بحق
ملتان (آئی این پی ) ملتان میں احساس پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں واقع قاسم پور سینٹر میں احساس پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچی،بھگدڑ مچنے سے ستر سالہ خاتون دم توڑ گئی جبکہ بیس سے زائد خواتین زخمی بھی ہوئیں۔واضح رہے کہ ملتان میں حساس پروگرام کے تحت تقسیم ہونے والی رقم کے مراکز پر شہریوں کا بے تحاشہ رش ہے جبکہ انتظامیہ سماجی فاصلے کے اصول پر عملدرآمد کرانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔