حکومتی تقریریں ختم ہوگئیں، اب انہیں گھر جانا چاہیے، سراج الحق

0

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی تقریریں ختم ہوگئیں، اب انہیں گھر جانا چاہیے۔

رحیم یار خان میں بلدیاتی کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ کیا برف باری کے موسم میں مری جانا گناہ ہے؟ آپ خود کہتے ہیں کہ سیاحت کو فروغ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ مری حکومت کی غیر ذمہ داری سے ہوا ہے، میرا خیال تھا کہ عمران و بزدار قوم سے معافی مانگیں گے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ جو قوم معاشی طور پر آزاد نہیں، سیاسی طور پر بھی آزاد نہیں ہوسکتی، حکومت کی تقریریں ختم ہوگئیں، ان کو اب گھر جانا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ کھاد، آٹا، ادویات و دیگر بحرانوں میں حکمران و اپوزیشن لیڈرز شامل ہیں، 3 سالوں میں پی ٹی آئی نے پاکستان کو 30سال پیچھےدھکیل دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک ہمارا ہے، مگر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا فیصلہ آئی ایم ایف کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.