’سنگ ماہ‘ کی پہلی قسط نے شائقین کے دل جیت لیے، بعض پشتون ناراض

0

میگا کاسٹ ڈرامے ’سنگ ماہ‘ کی پہلی قسط نے جہاں شائقین کے دل جیت لیے، وہیں بعض پشتون ڈرامے سے ناخوش دکھائی دیے اور انہوں نے ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کی پیش کش پر برہمی کا اظہار کیا۔

’سنگ ماہ’ کی پہلی قسط کو 7 اور 8 جنوری کو سینماؤں میں پیش کیا گیا جب کہ ٹی وی پر اس کی پہلی قسط کو 9 جنوری کو نشر کیا گیا۔

پہلی قسط میں عاطف اسلم کے کردار ’ہلمند‘ کی تعریف کی گئی اور لوگوں نے نہ صرف ان کی ڈراما ڈیبیو اداکاری کو سراہا بلکہ ڈرامے کی کہانی، مکالموں، کرداروں کی پیش کش اور منظر کشی کو بھی سراہا۔

زیادہ تر شائقین نے عاطف اسلم کی اداکاری کی تعریف کی مگر ساتھ ہی لوگوں نے ثانیہ سعید سمیت دیگر اداکاروں کے کرداروں کو بھی سراہا اور ڈرامے کی پہلی قسط نشر ہونے کے بعد ٹوئٹر پرمختلف اداکاروں کا نام ٹاپ ٹرینڈ پر بھی رہا۔

مگر جہاں لوگوں نے ’سنگ ماہ’ کی تعریفیں کیں، وہیں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے افراد نے ڈرامے کی کہانی اور اس کے کرداروں کی پیش کش پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈرامے پر’پشتونوں کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام عائد‘ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.