کراچی : سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، ایک فرار

0

کراچی میں شارع فیصل پر بلوچ کالونی پل کے قریب سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے ڈاکو کو مار ڈالا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل پر بلوچ کالونی پل کے قریب فراز نامی شہری بینک سے 5 لاکھ روپے لے کر نکلا، 2 ڈاکوؤں نے رقم چھیننے کی کوشش کی، لوٹ مار کے دوران منی ایکسچینج کے گارڈ نے ڈاکوؤں سے مزاحمت کی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی گارڈ سلیم بھی زخمی ہوا، جائے وقوعہ سے 3 پستول اور ایک موٹر سائیکل قبضے میں لے لی گئی، ایک ڈاکو فرار ہوگیا۔

ڈکیتی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، جس میں سیکیورٹی گارڈ کو ڈاکوؤں سے مزاحمت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.