ایشیا کپ کیلئے 48 گھنٹے اہم قرار

0

ایشیا کرکٹ کپ کے لیے 48 گھنٹے اہم قرار دے دیے گئے اور اس دوران بڑی پیش رفت ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی دبئی میں موجود ہیں جہاں ان کی ایشین کرکٹ کونسل کے حکام سے آج ملاقات طے ہے۔ایشیا کپ ستمبر میں پاکستان میں شیڈول ہے اور بھارت کے انکار کی وجہ سے پی سی بی ہائبرڈ ماڈل پیش کر چکا ہے جس کے تحت بھارت کے میچز نیوٹرل مقام پر اور باقی میچز پاکستان میں ہوں گے۔ہائبرڈ ماڈل کو ایشین کرکٹ کونسل نے مسترد نہیں کیا ہے اور پاکستان ایشیا کپ نیوٹرل مقام پر کھیلنے پر کسی صورت راضی نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.