کسی بھی معاشرے کے مہذب ہونے کا اندازہ لگانا ہو تو اس کے ٹریفک نظام کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے،آئی جی پولیس

0

کوئٹہ( ویب ڈیسک) کسی بھی معاشرے کے مہذب ہونے کا اندازہ لگانا ہو تو اس کے ٹریفک نظام کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔جس معاشرہ میں ٹریفک قوانین کا زیادہ احترام ہو گا وہ تہذیب وتمدن کا گہوارہ ہوگا۔بلوچستان پولیس کی جانب سے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے حال ہی میں بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے سمارٹ فون موبائل ایپلیکیشن بولان ہمسفر متعارف کرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سمارٹ فون

موبائل ایپلیکیشن بولان ہمسفر متعارف کرانے کی تقریب میں وائس چانسلر بہادر خان ویمن یونیورسٹی ساجدہ نورین ،وائس چانسلر الحمد یونیورسٹی جاوید ارواح، تعمیر نو کالج کے پروفیسر عابد مقصود ، بیوٹمز کے اساتذہ کرام ،ایڈیشنل آئی جی پولیس جواد احمد ڈوگر ، ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی سلمان چوہدری،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی سی کاشف عالم ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر شہاب عظیم لہڑی، ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظہر مہیسر سمیت پولیس کے اعلی افسران اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ بلوچستان پولیس عوام میں ٹریفک شعور اجاگر کرنے کیلئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔

انہیں اقدامات کے تناظر میں عوام کو فی الفور بلوچستان کی شاہراہوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو موسم، ٹریفک، متبادل راستوں کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رکھنے کے لیے ایف ایم ریڈیو 88.6 سے نشریات بہت جلد نشر کی جائیں گی۔ تاہم عوام کی سہولت کے پیش نظر روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے حوالے سے نشریات براہِ راست سننے کے لئیے بلوچستان پولیس نے سمارٹ فون موبائل ایپلیکیشن بولان ہمسفر تیار کی ہے۔

بولان ہمسفر موبائل ایپلیکیشن کسی بھی اینڈروئیڈ سمارٹ فون میں موجود پلے سٹور سے با آسانی ڈاو¿ن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ موبائل ایپلیکیشن ڈاو¿ن لوڈ کرنے کے بعد گٹ سٹارٹر کے آپشن کو پریس کرنے کے بعد آپ بولان ہمسفر موبائل فون ایپلیکیشن کی توسط سے ٹریفک پولیس کی نشریات براہِ راست نہ صرف سن سکتے ہیں بلکہ لائیو پروگرام میں شامل بھی ہو سکتے ہیں۔آپ اپنی تجاویز اور آرائ بھی سے بھی آگاہ کر سکتے ہیں۔ اگلے مرحلے میں بہت جلد ایف ایم ریڈیو کی نشریات کا بھی آغاز ہو جائے گا اور پھر ایف ایم ریڈیو کی لائیو نشریات کو بولان ہمسفر موبائل ایپلیکیشن کے ساتھ لنک کر دیا جائے گا۔

ایف ایم ریڈیو کا مقصد عوام کو ٹریفک قوانین، ٹریفک جام، سڑکوں پر رش اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ایف ایم ریڈیو کی نشریات حادثات سے بچاو¿، موسم سے متعلق ایڈوائزری، کیریج ویز پر ٹریفک کے بہاو¿ اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے حوالے سے ایک بہترین قدم ہے۔ نہ صرف شاہراہوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے میں ایف ایم ریڈیو کا کردار اہم ہے بلکہ عوام میں ٹریفک شعور اجاگر کرنے اور رویوں میں تبدیلی لانے کیلئے اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔آپ بھی پلے سٹور سے بولان ہمسفر موبائل ایپلیکیشن ڈاو¿ن لوڈ کر کے نشریات سن سکتے ہیں۔ہمارا مقصد لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.