اوتھل پولیس کی کارروائی زناالجبر کی کوشش کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار
اوتھل (ویب ڈیسک) اوتھل پولیس کی کارروائی زناالجبر کی کوشش کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار ، ملزم کو پابند سلاسل کردیا گیا ، تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اوتھل پولیس نے ونگوئی کے علاقے میں کامیاب کاروائی کرکے کمسن بچی سے زیادتی کی مبینہ کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او اوتھل یار محند کمانڈو نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 33/2023 بجرم 376/511 ت پ میں ملوث ملزم راشد علی ولد حاجی امید
علی سکنہ ونگوئی نزد ولو ہوٹل اوتھل کو کم عمر بچی سے زنا بالجبر کی مبینہ کوشش کے بعد ایک گھنٹہ کے اندر گرفتار کر لیا گیا ، انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے آٹھ سالہ معصوم بچی سے زناالجبر کی کوشش کی تھی دوسری جانب بچی سے زیادتی کو شکایت موصول ہونے پر ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی نے واقعے کا نوٹس لے کر اس اہم نوعیت کے مقدمہ میں ایس ایچ او اوتھل و تفتیشی آفیسر کو سختی سے ہدایت کی ہیکہ دوران تفتیش تمام شہادتیں اکٹھی کرکے متعلقہ کورٹ میں جمع کروائی جائیں تاکہ ملزم کو اپنے کردہ جرم کی قرار واقعی سزا مل سکے اور دوبارہ کسی کو اس قسم کی گناونی حرکت کرنے کی جرات پیدا نہ ہو۔