وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے افغان فورسز کی پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال کارروائی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اسلام کے ازلی دشمن بھارت کے ساتھ ملکر پاکستان پر حملہ نمک حرامی ہے. اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افعانستان کے ساتھ پیار و محبت کا رشتہ بنانے کو ترجیح دی ہے. کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کو سینے سے لگائے رکھا تاہم بدلے میں افغانستان نے پاکستان کے اندر پراکسی وار شروع کر رکھی ہے۔اختیار ولی خان نے کہا کہ پاکستان اور اسلام کے ازلی دشمن بھارت کے ساتھ ملکر پاکستان پر حملہ نمک حرامی ہے. انہوں نے کہا کہ بھرپور جوابی کارروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستانی قوم اپنے افواج کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے. انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کے گٹھ جوڑ کو دنیا کے سامنے بےنقاب کیا جائے گا، پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب پاک فوج کو خوب اتا ہے. پاکستان کی سالمیت کےلیے پاک فوج، سیاسی قیادت اور عوام متحد ہیں.
Related Articles
چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے سابق چیف سیکریٹری سندھ و بلوچستان مرحوم قلعہ بخش المعروف کے بی رند کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا
June 13, 2025
گلگت ؛وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 50 ویں امام شاہ رحیم آغا خان کو خط لکھا ہے ۔۔ ترجمان صوبائی حکومت
July 28, 2025
Check Also
Close
