اداکارہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

0

کراچی / سینئر اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی نے اچانک شادی کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ شادی کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی آپ کو جس عمر میں اپنا پسندیدہ ہمسفر ملے فورا شادی کرلینی چاہئے اور اس بات کو ثابت کیا پاکستان ڈراما انڈسٹری کی سینئر ترین اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی نے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق دونوں اداکار 70 برس کی عمر میں 4 اپریل کو خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ تاہم دونوں کی جانب سے فی الحال اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ اس سے قبل ثمینہ احمد کی فریدالدین احمد سے شادی ہوئی تھی تاہم 1993 میں ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.