کوئٹہ،ینگ ڈاکٹرز کا حفاظتی لباس کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے پھر دھرنا

0

کوئٹہ / حکومت سے مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز پھر سڑکوں پر آگئے، پیرا میڈیکل سٹاف کے ہمراہ سول ہسپتال کے باہر مشعل بردار ریلی نکالی۔ینگ ڈاکٹرز نے کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب دھرنا دے دیا۔ اپوزیشن رہنما اختر لانگو اور نصراللہ زیرے بھی ڈاکٹرز کا ساتھ دینے پہنچ گئے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر یاسر اچکزئی کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت سے کامیاب مذاکرات ہوئے، لیکن انہیں سنجیدگی سے نہیں لیا گیا، این 95 ماسک کی رسید پر دستخط لے کر کاغذ کے ماسک دے دیئے گئے، وزیراعظم کے آج دورہ کوئٹہ پر صوبائی حکومت سب اچھا دکھانا چاہتی ہے جبکہ ہمارے مطالبات وہیں کے وہیں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.