میرا پہلا ٹارگٹ آصف علی زرداری ، پولیس کو استعمال کرتے ہیں : وزیراعظم

0 37

کراچی :  وزیراعظم نے کہا ہے کہ میرا پہلا ٹارگٹ آصف علی زرداری ہوگا، یہ ظالم ہے، پولیس اور غنڈوں کو استعمال کرتے ہیں، آصف زرداری نے میرے آدمیوں کو خریدنے کیلئے 20، 20 کروڑ روپے رکھے ہیں، میری بندوق کی نوک پر آصف زرداری بڑی دیر سے آیا ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں، اندرون سندھ آ رہا ہوں، 14 سال زرداری مافیا نے سندھ کو لوٹا، سندھ کے لوگوں کی آزادی کا وقت آگیا ہے، آپ سب کو کے سی آر کی مبارکباد دیتا ہوں، لوگوں نے ریکارڈ ٹیکس دیا، کراچی نے پاکستان کو ریکارڈ ٹیکس دیا، ہمارا ملک درست راہ پر گامزن ہے، پٹرول اور فضل الرحمان کی قیمتوں کو کم کیا، پاکستان میں پٹرول اور فضل الرحمان دبئی سے زیادہ سستا ہے، ڈاکوؤں کے گلدستے کو خوف آنا شروع ہوگیا کہ حکومت ہر مشکل سے نکلتی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد ان کی سیاسی موت ہے، انہوں نے عدم اعتماد کی تحریک چلائی، انہوں نے وہ کام کیا جس کی میں اللہ سے دعا مانگتا تھا کہ یہ کریں، 25 سال سے ان چوروں کے خلاف جہاد کر رہا ہوں، اپنے ملک کیلئے ان چوروں کیخلاف لڑ رہا ہوں، یہ اربوں ڈالر ملک سے باہر لے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.