تربت: کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول، میراتھن ریس کی تیاریوں کو حتمی شکل

5

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ | تربت
ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیر صدارت کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کے تحت منعقد ہونے والی میراتھن ریس کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکیورٹی، روٹ، میڈیا کوریج اور طبی سہولیات سمیت انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ کھلاڑیوں کی سہولت اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ میراتھن ریس عام عوام کے لیے کھلی ہوگی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ میراتھن ریس ہفتہ 10 جنوری 2026 کو صبح 10:30 بجے ڈپٹی کمشنر کیچ ہاؤس تربت سے شروع ہو کر کیچ اسٹیڈیم کے قریب اختتام پذیر ہوگی۔ ریس میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو نقد انعامات دیے جائیں گے۔

Comments are closed.